پولیس پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالتی رہی، پولیس نے ہمارے ووٹرز کو ڈرایا
، بیلٹ باکسز بھرے ہوئے لائے گئے،ہم الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں:پریس کانفرنس
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پنجاب اسمبلی کے حلقے سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ(ن)پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی، غنڈی گردی اور بدمعاشی کا بازار گرم کیا گیا، آر او دفتر کے سامنے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اور کارکنان نے احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں دھاندلا تھا، اس الیکشن میں الیکٹورل پراسیس کو فالو نہیں کیا گیا، پولیس نے نظم و مظاہرہ نہیں کیا، پولیس پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالتی رہی۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولیس نے ہمارے ووٹرز کو ڈرایا اور ہراساں کیا، بیلٹ باکسز بھرے ہوئے لائے گئے، بیلٹ باکسز تبدیل کیے گئے، ہمارے کیمپ اکھاڑ دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ گنتی ہمیشہ پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ہوتی ہے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، گنتی مکمل ہونے کے بعد مصدقہ فارم پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط ضروری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں سب کچھ پہلے سے طے تھا، پولنگ اسٹیشنز کو ٹارگٹ کرکے مسلم لیگ(ن) نے دھاندلی کی، ہم اس الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں،