بیجنگ(یواین پی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا ہے کہ اگر امریکا واقعی فینٹانل کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے تو اسے برابری، احترام اور باہمی تعاون کی بنیاد پر اپنے خدشات کو حل کرنے کے لئے چین کے ساتھ مشاورت کرنی چاہیے۔بد ھ کے روز تر جمان نے پر یس کا نفرنس میں کہا کہ چین نے اس حوا لے سے بارہا اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور جائز اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر امریکا کے کوئی اور ارادے ہیں اور وہ چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے پر بضد رہتا ہے تو چین آخر تک اس کا مقابلہ کرے گا۔