قتل کے2مجرموں کوعمرقید،مجموعی4لاکھ جرمانہ

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے 2مجرموں کو عمر قیداور2 ،2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم دے دیا، مجرموں نے جائیداد اورمقدمہ بازی کی رنجش میں قتل کیاتھا،استغاثہ کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود فیصل آباد روڈ نزد تمباکو فیکٹری پر زرعی آلات بنانیکا کاروبار کرنے والے محمد اشفاق کو عابد شہزاد،حمزہ رفیق وغیرہ نے جائیداد اور مقدمہ بازی کے تنازع پر جون 2022 میں قتل کر دیا تھا، وقوعہ کا مقدمہ نمبر 1018/22 تھانہ صدر اوکاڑہ میں درج کیا گیا تھا،مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت میں چل رہی تھی، عدالت نیستغاثہ سچ ثابت ہونے پر عابد شہزاد اور حمزہ رفیق کو عمر قید اور2،2لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دیں۔