سکھر (آئی این پی )سکھر میں مہر اور جتوئی برادری کے درمیان تنازع کے خاتمے کیلئے7 افراد کا قتل ثابت ہونے پر دونوں قبائل پر 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ مہر اور جتوئی برادری کے درمیان تنازع کے خاتمے کیلئے سکھر کے سرکٹ ہائوس میں جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں سردار علی گوہر مہر ،غوث بخش مہر، ابراہیم جتوئی اور میر عابد جتوئی سمیت دونوں برادریوں کے معززین نے شرکت کی۔