مجرم اقبال نے سجن کی لڑکی (ح،ف) کو اغوا ،زیادتی کا نشانہ بنایاتھا ،
محمدنگر(خصوصی رپورٹ ) ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ احمدیار کے اغواوزیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمرقید اور 2لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا ،واقعات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد اشرف عزیز نے تھانہ احمدیار میں درج اغواو زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم اقبال کو الگ الگ سزا سات سال اور عمرقید، جبکہ دولاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا ،عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزابھگتنا ہوگی،مجرم اقبال نے سجن کی لڑکی (ح،ف) کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایاتھا ،جس کا مقدمہ تھانہ احمدیار میں درج ہواتھا۔