ساہیوال( خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین نے تھانہ یوسف والا کے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے مجرم اشرف کو عمر قید اور 10لاکھ روپے جر مانہ کی سزا کا حکم دیا، عدم ادائیگی جر مانہ ملزم کو مزید چھ ماہ کی سزا بھگتنا ہوگی۔تفصیل کے مطابق تھانہ یوسف والہ کے محمد اشرف سے 19کلو 870گرام ہیر وئن بر آمد کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔