لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او برکی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں دہشت اور خوف کی علامت سمجھا جانے والا بدنام زمانہ منشیات فروش کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم سخاوت سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، 223 بور رائفل، پستول اور گولیاں برآمد کی گئی۔ ملزم نے مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے ایس ایچ او برکی محمد رضا اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔