ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو سے زائد چرس بر آمد کر لی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن ایس ایچ او مانگا منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شام کے بھٹیاں کے بدنامے زمانہ منشیات فروش کومنشیات سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت عرفان عرف فانی اور امیر علی کے نام سے ہوئی ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو 200 گرام سے ز آد چرس بر آمد کر لی ملزم کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی صدر کی ایس ایچ او مانگا منڈی محمد آصف اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں