منشیات فروش گرفتار، 10کلو چرس بر آمد

مصطفی آباد ( خصوصی رپورٹ ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کوگرفتارکر کے 10کلو چرس برآمد کرلی ،پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ منشیات فروشی میں ملوث سلطان عرف سلطانہ صواپکی حویلی کے قریب منشیات کی فروخت و ترسیل کررہا ہے ، پولیس پارٹی نے فوری چھاپہ مارکر ملزم کو پکڑ کر 10کلو چرس قبضہ میں لیلی۔