ساہیوال (خصوصی رپورٹ)خاتون منشیات فروش 10کلو سے زائد چرس سمیت پکڑی گئی۔ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کے دوران ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی صمیم الرحمن نے ٹیم کے ہمراہ چک 92/9-Lکے قریب چھاپہ مارکر خاتون منشیات فروش صابراں بی بی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10 کلو 300گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔