چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی کی کاروائی، منشیات سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار، ملزم کے قبضہ سے 10 کلو سے زائد چرس بر آمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان خان کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ صدر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرک ڈا ئون کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرکے ملزم کیقبضہ سے 10 کلو سے زائد چرس بر آمد کر لی،ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر ر حمان کی جانب سے معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈا ئون کے احکامات جاری کردیئے۔