لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے بین الااضلاعی منشیات فروش کوگرفتار کرکے 10کلو چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق سلیم کو اعظم چوک سے حراست میں لیا گیا۔ملزم قصور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے آیا تھا،اس نے دوران تفتیش اعتراف کیاکہ وہ ضلع قصور کا رہائشی ہے۔