منشیات ڈیلرگرفتار،10کلو چرس،سوا18لاکھ نقدی بر آمد

ملزم علی احمد کی کچہری میں کینٹین تھی،قیدیوں کوبھی منشیات سپلائی کرتاتھا
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس تھانہ بی ڈویڑن نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع کچہری سے منشیات کے بڑے ڈیلر کو 10کلو چرس اور 18لاکھ 27ہزار روپے کی رقم وٹک سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق ملزم ضلع کچہری میں ٹھیکہ پر کینٹین کے نام پر عرصہ دراز سے منشیات کا دھندا کررہا تھا،پولیس نیمنشیات کے بڑے ڈیلر حاجی گگا کے رہائشی ملزم علی احمد عرف ہمایوں کوپکڑکر 10کلو چرس اور 18لاکھ 27ہزار وٹک رقم بر آمدکرلی، ملزم علی احمد عرف ہمایوں کوٹ غلام محمدخاں کے رہائشی عمران عرف کالی سے منشیات خریدتا تھا، پولیس ترجمان کے مطابق سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے آنے والے جیل کے قیدیوں کو بھی منشیات سپلائی کرتا تھا،پولیس نے ملزم علی احمد عرف ہمایوں کا تین روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، جس کی تفتیش ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔