بھگت سنگھ کی یاد میں شادمان چوک میں تقریب ، شمعیں روشن

لاہور ( کرائم رپورٹر) آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کی یاد میں شادمان چوک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھگت سنگھ کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔تقریب میں سید نور ،صفدر ملک، مسعود بٹ ، الطاف باجوہ، شیخ عابد، رانا الیاس اور دیگر نے شرکت کی۔جنہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھگت سنگھ نے معاشرے کو سوشل بنانے کے لئے تگ ودو کی ، بھگت سنگھ کے وچاروں کو نئی نسل تک پہنچانا ضروری ہے۔