صوبائی وزرا نے بھگت سنگھ کی جدو جہد پر مبنی تصویری نمائش کا جائزہ لیا اور سراہا
لاہور ( کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے صوبائی وزیر اقلیتی اموررمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ پونچھ ہاو?س میں بھگت سنگھ گیلری کا دورہ کیا۔ صوبائی وزرا نے گیلری میں موجود فریڈم فائٹر بھگت سنگھ کی جدو جہد پر مبنی تصویری نمائش کا جائزہ لیا اور سراہا۔متعلقہ افسروں نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا بھگت سنگھ کی تاریخ جرا?ت اور بہادری کی ہے۔بطور ایک پاکستانی بھگت سنگھ کی آزادی کیلئے جنگ کو سراہتا ہوں۔ ہمیں قوم کی خاطر جدوجہد کرنے والے ہر ہیرو کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہم ایک فریڈم فائٹر بھگت سنگھ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے حاضر ہوئے ، گیلری کی تزئین و ا?رائش پر تمام متعلقہ محکموں کو شاباش دی۔