لاہور (کرائم رپورٹر) ایل ڈی اے نے معیاری زندگی کو بہتر بنانے کے لئے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پر کام شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں پہلا ‘‘Urban Oasis’’ جاتی امرااڈاپلاٹ پر مکمل کر لیا گیا ، جہاں ماحولیاتی بہتری، پانی کے ذخیرے اور شہریوں کیلئے جدید سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے۔یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے، جہاں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے چار کنویں بنائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر شجرکاری، شہریوں کیلئے بیٹھنے کے جدید انتظامات اور آرام دہ واک ویز بنائے گئے ہیں۔اربن اوسیس میں شہریوں کے لیے ‘‘i love lahore ’’ کے نام سے ایک سیلفی پوائنٹ بھی قائم کیا گیا۔