لاہور( کرائم رپورٹر)سالانہ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات سے رائیونڈ اور تبلیغی مرکز کی تمام سڑکوں کی تعمیر ومرمت ،بحالی اور پیچ ورک مکمل کر لیے گئے۔ لاہور ہائی وے ڈیژن نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات پر رائیونڈ کے روڈز پر پیچ ور ک برق رفتاری سے مکمل کر لیے ہیں۔ 5ارب68 کروڑ روپے کی لاگت سے رائیونڈ کی 70 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے 13پراجیکٹس کی تکمیل کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ شفاف ٹینڈرنگ کی بدولت 60 کروڑ روپے کی بچت بھی کی گئی۔ رائیونڈ کی4 اہم رابطہ سڑکوں کا پیچ ورک، تمام گڑھے پُراور روڈز کی سائیڈ یں بھی پختہ اور مرمت کی گئیں۔ سالانہ تبلیغی اجتماع سے قبل رائیونڈ شہر اور گردو نواح کے روڈ جگمگانے لگے۔