اربن سٹی پراجیکٹ کے زیر اہتمام سٹی اوسیس پراجیکٹ کی بیلٹنگ تقریب دنیا کی ہر سہولت دینگے:میاں محمد مشتاق

مریدکے ، کالا شاہ کاکو  جی ٹی روڈسے صرف چار کلومیٹر کی دوری پر پراجیکٹ میں10ہزار سے زائد پلاٹس کی بیلٹنگ کی گئی‘تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین  اربن سٹی میاں محمد مشتاق تھے
ہمارا وعدہ تین سال کا تھا مگر ڈیڑھ سال میں ہی بیلٹنگ  کردی  ‘اس میں سکول‘کالج‘ہسپتال‘بڑے سٹورز سمیت تمام سہولتوں کے لئے جگہ چھوڑی ہے:چیئرمین  اربن سٹی 
13کلومیٹر سے زیادہ ہمارا مین بلیوارڈ ہے جو کسی بھی ڈویلپر کا خواب ہوتا ہے ‘ اللہ نے ہمیں سرخرو کردیا  :شیخ احمد داوئود‘تقریب کے اختتام پر شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)مریدکے ، کالا شاہ کاکو  جی ٹی روڈسے صرف چار کلومیٹر کی دوری پر اربن سٹی پراجیکٹ کے زیر اہتمام پرائم لوکیشن پر واقع سٹی اوسیس پراجیکٹ کی بیلٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا اوردس ہزار سے زائد پلاٹس کی بیلٹنگ کی گئی‘تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین  اربن سٹی میاں محمد مشتاق تھے۔اربن سٹی پراجیکٹ کے زیر اہتمام پرائم لوکیشن پر واقع سٹی اوسیس پراجیکٹ کی بیلٹنگ تقریب کا انعقاد سوسائٹی کے اندر کیا گیا۔ جہاں منصوبے کے شروع ہونے کے ڈیڑھ سال بعد ہی 3 سال کی بجائے ایک سال کے اندر کسٹمرز کے پلاٹس کی بیلٹنگ کر دی گئی‘سٹی اوسیس کے 9 بلاکس کی بیلٹنگ کی گئی جس میں 100 پارکس پر مشتمل 3 ، 5 اور دس مرلہ کے رہائشی پلاٹس موجود ہیں۔جبکہ سوسائٹی 3 ہزار ایکڑ سے شروع ہوئی تھی جسے 5 ہزار ایکڑ تک پھیلایا جا رہا ہے۔جبکہ سوسائٹی میں ہر گھر سے پانچ منٹ کی مسافت پر جنرل سٹور، اسکول اور دیگر سہولیات دستیاب ہونگی‘تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین اربن سٹی میاں محمد مشتاق  اور سی ای او سٹی وینچر شیخ احمد داود کی جانب سے  بیلٹنگ کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر میاں محمد مشتاق   کا کہنا تھا  ہم نے جی ٹی روڈ سے لنک اس سوسائٹی میں ہر سہولت دی ہے اور آج ہمارا کلائنٹ خوش ہے ‘ہمارا وعدہ تین سال کا تھا مگر ڈیڑھ سال میں ہی بیلٹنگ  کردی ہے‘دنیا کی ہر سہولت دے رہے ہیں‘اس میں سکول‘کالج‘ہسپتال‘بڑے سٹورز سمیت تمام سہولتوں کے لئے جگہ چھوڑی ہے‘سی ای او شیخ احمد داوئود  کا کہنا تھا  13کلومیٹر سے زیادہ ہمارا مین بلیوارڈ ہے جو کسی بھی ڈویلپر کا خواب ہوتا ہے اور اللہ نے ہمیں سرخرو کردیا ہے ‘اوسیس سٹی کی گرینڈ تقریب میں کسٹمرز اور ڈیلرز کو نہ صرف نقشہ کے ذریعے تمام تفصیلات دکھائی گئیں بلکہ آن لائن میسج کے ذریعے تفصیلات بھی فراہم کر دی گئیں۔تقریب کے اختتام پر شاندار فائر ورکس کا بھی اہتمام کیا گیا