پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر‘ جلد ہی گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی عوام کو بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری ملے گی:وزیراعلی

لوگ اب احتجاج کیلئے نہیں نکل رہے‘لگتا ہے انہیں عقل آگئی مریم نواز
نورنکوانٹرنیشنل کی جدید ترین ایس آر ٹی میں 320 مسافروں کی گنجائش، ایک دفعہ چارج کے بعد40 کلومیٹر سفر طے کر سکتی ہے، ایئر کنڈیشننگ اور دیگر سہولیات میسر‘آلودگی میں کمی ہوگی:بریفنگ

ایکسپو سینٹر میں’’اپنی چھت ،اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی تقریب ‘ لون لینے والے ہزاروں خاندان شریک ہوئے‘وزیراعلی نے گھر بنانے والوں کو مبارکباد دی‘خواتین سے ہاتھ  ملایا
لوگ اب احتجاج کیلئے اس لئے  نہیں نکل رہے کیونکہ  فتنہ، بے ہنگم شور شرابہ، گالی گلوچ، گریبان پکڑنے والی سیاست کارکردگی کے باعث دفن ہوکر رہ گئی: تقریب سے خطاب 

لاہور(سپیشل رپورٹر)عوام کی انتظار کی گھڑیاں ختم، اب لاہور میں جدید ترین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرام’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں تجرباتی سفرکرکے باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی ٹرام میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی کے ٹیسٹ کے ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔ رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ایس آر ٹی ٹرام میں سفر کرتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ایس آر ٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ترکی، چین ،ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں کامیابی سے چلائی جارہی ہے ۔ ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں تین بوگیاں لگائی گئی ہیں جبکہ چار کی گنجائش ہے۔ نورنکو انٹر نیشنل کی جدید ترین ایس آر ٹی میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پہلی مکمل ای ٹرین’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ ایک دفعہ چارج کے بعد 40 کلومیٹر سفر طے کر سکتی ہے۔ ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں ائیر کنڈیشننگ اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی ۔ ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ٹریفک میں بہتر ی آئے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی عوام کے لئے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے۔ ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جلد ہی گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی عوام کو بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری ملے گی۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 6 ماہ میں’’اپنی چھت ،اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کا وعدہ پورا کردیا ۔ ’’اپنی چھت ،اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت 50ہزار سے زائد لون جاری کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹرمیں خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ ’’اپنی چھت ،اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی تقریب میں پنجاب بھر سے لون لینے والے ہزاروں خاندان شریک ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تقریب میں’’اپنی چھت ،اپنا گھر‘‘پراجیکٹ سے گھر بنانے والے خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے خواتین سے ہاتھ ملایا اور بچوں کو پیار کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے’’اپنی چھت ،اپنا گھر‘‘پراجیکٹ سے گھر بنانے والے افراد کو مبارکباد پیش کی۔رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ گھر بنانے کی خواہش تھی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وسیلہ بنا دیا۔ ایک خاتون نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف نے میرے گھر کے خواب کو تعبیر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ’’اپنی چھت ،اپنا گھر‘‘پراجیکٹ سے گھر بنانے والوں میں بیٹھ گئیں ۔ راولپنڈی کے غفور مسیح گھر کا خواب پورا ہونے کی داستان سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اورنواز شریف اور مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا
 آئی جی  احتجاج کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی آیا ہی نہیں‘ لگتا ہے لوگوں کو عقل آگئی۔  لوگ اب احتجاج کیلئے اس لیے نہیں نکل رہے کیوں کہ فتنہ، بے ہنگم شور شرابہ، گالی گلوچ، گریبان پکڑنے والی سیاست کارکردگی کے باعث دفن ہوکر رہ گئی ہے، کام صرف باتیں کرنے سے نہیں ہوتے بلکہ کام کرنے سے ہوتے ہیں، فساد فتنہ پھیلانے والے، گھیراؤ جلاؤ کرنے والے کیا جانیں عوام کی خدمت کرنے اور ان کے کام کرنے کا جذبہ کیا ہوتا ہے، ہم نے جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بنایا ہے جس سے ہفتوں میں جرائم کی سطح نیچے آگئی، لوگ اب وڈیوز بنا کر جرائم سے توبہ کررہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سفارتی محاذ پر پاکستان دوبارہ سے ابھرتے ہوئے سورج کی طرح طلوع ہورہا ہے، تمام عالمی ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کے اشارے دے رہے ہیں، پاکستان کا دنیا میں مثبت امیج بن رہا ہے، پاکستان کی قیادت آج مخلص اور اہل ہاتھوں میں ہے، چاہے وہ سیاسی قیادت ہو یا عسکری قیادت ہو، میاں نواز شریف ہر روز صبح گھر سے نکلنے سے قبل مجھے کہتے ہیں اپنی نیت کو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کیلئے خالص رکھو۔مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہے ریاست جس کو لوگ ماں کہتے ہیں، یہ حکومت اپنا فرض بخوبی نبھا رہی ہے