وائس چانسلرز کی کارکردگی جانچنے کا فارمولہ طے نہ ہو سکا

محکمہ نے پچھلی حکومت میں بھی وی سیز کیلئے کے پی آئیز فائنل کرنے کا اعلان کیا 
لاہور( کرائم رپورٹر) جامعات کے وائس چانسلر زکی کارکردگی جانچنے کا فارمولہ طے نہ ہوسکا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن دو ماہ بعد وائس چانسلر ز کیلئے کی پرفامنس انڈیکیٹرز فائنل نہ کرسکا۔ تفصیل کے مطابق جامعات کے وائس چانسلرز کی کارکردگی جانچنے کا طریقہ فائنل نہ ہوا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اعلان کیا مگر عملدر آمدنہ ہوسکا۔ وی سیز کی کارکردگی کو سالانہ بنیادوں پر جانچنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔ کارکردگی کو مانٹیر کرنے کیلئے کے پی آئیز بنانے کا اعلان کیا گیا جن کے تحت جامعہ میں ریسرچ ، انتظامی امور ،طلبا کی تعداد اور دیگر اہداف دئیے جانے تھے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پچھلی حکومت میں بھی تمام وائس چانسلرز کے لئے کے پی آئیز فائنل کرنے کا اعلان کیا تھا۔اساتذہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن فوری طور پر کے پی آئیز کو فائنل کرے۔ نئے نظام کے آنے سے جامعات کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔ موجودہ سسٹم کے تحت وائس چانسلر زکی کارکردگی جانچنے کا کوئی فارمولا نہیں ۔