وائس چانسلرز کی تقرریوں کیس: سپریم کورٹ میں پختونخوا حکومت کی اپیل واپس لینے پر خارج

    اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کی 19جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صوبائی حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔