میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری، نئی شرط عائد

وائس چانسلر کی تقرری کے لیے امیدواروں کو تقرری سے قبل تحریری حلف نامہ دینا ہوگا
لاہور(آئی این پی ) پنجاب نے  صوبے کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے  نئی شرط عائد کر دی  ۔پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے نئی شرط کے طور پر امیدواروں کو تقرری سے قبل باقاعدہ تحریری حلف نامہ دینا ہوگا۔وی سی امیدواروں کو تقرری کی شرائط و ضوابط کی پابندی کا تحریری اقرار کرنا ہوگا، وی سی بننے والے امیدوار کسی دوسری ملازمت یا عہدے پر کام نہیں کر سکیں گے۔حلف نامے کے مطابق وائس چانسلر تقرری کے بعد نجی پریکٹس پر پابندی ہوگی، ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی تو عہدے کی پیش کش واپس لینے یا برطرفی کی کارروائی کی جا سکے گی۔حلف نامے کی خلاف ورزی پر وائس چانسلر کے خلاف اب تادیبی کارروائی بھی ہو سکے گی