وائس چانسلرز کی کارکردگی جانچنے کے کلیدی اشاریے طے

 اشاریے پی ایچ ای سی کے اجلاس میں منظوری کے بعد نافذ العمل ہوں گے 
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز کی کارکردگی جانچنے کے کلیدی اشاریوں کو حتمی شکل دے دی۔ یہ سنگ میل کمیٹی میں ایک جامع جائزہ عمل کے بعد حاصل کیا گیا، جس میں ممتاز وائس چانسلرز اور تعلیمی ماہرین نے حصہ لیا۔ کمیٹی کے اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ریکٹر، یونیورسٹی آف لاہور، پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ڈائریکٹر جنرل پی اے ایف ڈی اے، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر حسن عامر شاہ سابق وائس چانسلر جی سی یو ، پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر پرو وائس چانسلر، راشد لطیف خان شامل تھے جنہوں نے اشاریے گورننس، احتساب اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ترتیب دئیے۔یہ اشاریے جلد ہونے والے پی ایچ ای سی کے اجلاس میں منظوری کے بعد نافذ العمل ہوں گے۔