گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اورپرو وائس چانسلر سمیت 4افراد اغوا ء

گوادر(آئی این پی )بلوچستان میں نامعلوم افراد نے گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر سمیت 4 افراد کو اغوا کر لیا۔اطلاعات کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد میٹنگ کیلئے گوادر سے کوئٹہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے، دونوں اعلی عہدیدار سرکاری گاڑی میں کوئٹہ جا رہے تھے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر دونوں کو سرکاری گاڑی سمیت مستونگ اور قلات کے قریب اغوا کیا گیا