اے آئی جی مانیٹرنگ حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی

خالد محمود کی حالت خطرے سے باہر ، مزید تحقیقات جاری ہیں : پولیس 
لاہور (کرائم رپورٹر)سی پی او میں تعینات اے آئی جی مانیٹرنگ خالد محمود افضل مصطفی ٹائون میں سرکاری پستول سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق انہیں ٹانگ میں گولی لگی ، فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔