گولی لگنے زخمی لیڈی کانسٹیبل دم توڑ گئی

 اسرا پراسرار طور پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئی ، ابتدائی تفتیش میں خودکشی کا کیس ہے :پولیس 
لاہور(کرائم رپورٹر) پرانی انارکلی کی حدود میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والی لیڈی کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل اسرا پراسرار طور پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئی تھیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ کو خودکشی قرار دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور تمام شواہد کی روشنی میں حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔