لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن عظمت چوک میں 19سالہ لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جآ حادثہ پر موجود ہے علاقہ مکین کے مطابق گھریلو جھگڑے کی بناء پر بھائی نے 19سالہ بہن رابعہ کو گولی مار دی زخمی رابعہ کو تشویش ناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق 19 سالہ رابعہ ولد صدیق گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی