باکو( آئی این پی ) قازقستان میں گرنے والے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے معاملے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ طیارہ روسی حملے کا نشانہ بنا۔ روسی صدر پیوٹن کی جانب سے حادثے پر کی گئی معذرت پر صدر الہام علیوف نے کہا کہ ہمارا طیارہ حادثاتی طور پر مارا گیا مگر بدقسمتی سے ہم نے طیارہ حادثے کی حقیقت چھپانے کی واضح کوششیں دیکھیں اور پہلے 3 دن تک روس کی جانب سے صرف مضحکہ خیز باتیں سننے کو ملیں