19سالہ لڑکی گولی لگنے سے زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈکے علاقے میں19سالہ لڑکی گولی لگنیسے زخمی ہوگئی بتایا گیا ہے کہرائیونڈمیں مریم ٹاؤن کی رہائشی نامعلوم طرف سے آنیوالی گولی سے19سالہ لڑکی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمی لڑکی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیاپولیس کے مطابق مریم ٹاؤن کی رہائشی نامعلوم طرف سے آنیوالی گولی سے زخمی ہوئی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی