قصور(خصوصی رپورٹ) قصور کے نواح میں دوگروپوں کی لڑائی کے دوران گولی لگنے سے راہگیر زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق محلہ طارق کالونی پارس روڈ کے رہائشی علی عمر ولد مظفر علی نے پولیس تھانہ اے ڈویڑن قصور کو بتایا کہ میں اپنے بھائی مقدم علی، چچا ماجد علی اور چچا زاد صداقت علی کے ساتھ آرہاتھا کہ منیر شہید کالونی میں گرا ئونڈ کے باہر دو گروپوں میں لڑائی ہورہی تھی۔ جہاں پر کسی نامعلوم شخص نے اپنے پسٹل کا فائر کیا جس سے میرا بھائی مقدم علی زخمی ہوکر زمین پر گر گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔