لاہور (کرائم رپورٹر) بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے، وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہوگی۔ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان کے مطابق خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ کی پاکستان میں تقریبات کیلئے سکھ یاتری واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔یاتری 16 اپریل کو کرتار پور اور 18اپریل لاہور کا دورہ کریں گے۔مرکزی تقریب گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں14 اپریل کو ہوگی۔