گورو دوارہ جنم استھان میں وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب

 سردار محمد یوسف ، رمیش سنگھ اروڑہ ،کھیل داس کوہستانی ،دلجیت سنگھ سرنا کا خطاب 
لاہور(کرائم رپورٹر )متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوئی۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے وزیر اعظم اور پوری قوم کی طرف سے سکھ برادری کو وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا حکومت نے مذہب کا احترام کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کی اتنی بڑی تعدادکو ویزے جاری کئے ۔ پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ ،وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے بھی اظہار خیال کیا۔بھارت سے آئے دہلی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے دلجیت سنگھ سرنا نے کہا اگرچہ یاتری پہلے سے دوگنا تعداد میں ہیں اسکے باوجود پاکستان میں ہماری مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں ہے۔تقریب سے ایڈیشنل سیکرٹری شرئنز ، بھارت سے آسے سکھ جتھہ لیڈر و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔