لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ داخلہ نے وساکھی میلے پر دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے ۔ ترجمان کے مطابق فیسٹیول 10 سے 19 اپریل تک منایا جائے گا ،دنیا بھر اور پاکستان سے 30 ہزار سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ بھارت سے 3 ہزار یاتری آئیں گے۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی تمام گورودواروں میں واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔