بابا گرو نانک کا جنم دن: 3ہزار سکھ یاتری آج پاکستان پہنچیں گے

لاہور (سپیشل رپورٹر) سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گورونانک کا 555واں جنم دن منانے کے لئے تین ہزار کے قریب بھارتی سکھ یاتری آج جمعرات 14نومبر کو پاکستان پہنچیں گے ۔پاکستان سکھ گورودارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان وصوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام لاہور کے واہگہ بارڈر پر مہمانوں کا استقبال کریں گے ۔ بابا گورو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 15نومبر کو گوردواہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔