بھارتی ہندو یاتری کل پاکستان پہنچیں گے

لاہور ( کرائم رپورٹر )شری کٹاس راج میں مہا شو راتری کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے بھارتی ہندو یاتری 24 فروری کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری( شرائنز )سیف آ کھوکھر ،ممبران پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی و اعلیٰ حکام اور مقامی ہندو رہنما مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ وفاقی وزارت مذہبی امور براے بین ا لمذاہب ہم آہنگی اور چیئرمین بورڈ سید عطا الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے سکیورٹی، رہائش اورٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔