لاہور (کرائم رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی کی روک تھام کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ دنوں 32 خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے کے جرمانے جبکہ 96 دکانداروں کو وارننگ کے علاوہ ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کیا گیا ۔