لاہور(کرائم رپورٹر) مستی گیٹ پولیس نے رکشہ میں منشیات کی سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران منشیات فروش محبوب کوگرفتار کر کے ہزاروں مالیت کی 1020 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشہ کرنے والے افراد کو رکشہ کے ذریعے منشیات کی سپلائی کرتا تھا ،زیر استعمال رکشہ کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔