مستی گیٹ:پولیس نے 2 منشیات فروش دھر لئے

لاہور (کرائم رپورٹر) مستی گیٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہد اور ارسلان کے نام سے ہوئی ہے، جو پیدل چل پھر کر اندرونِ شہر سمیت مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1280 گرام چرس بر آمد کر لی گئی۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہیانہوں نے کہا کہ شہر کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پولیس پرعزم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایس پی سٹی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مستی گیٹ نجم عباسی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔