لاہور(کرائم رپورٹر) مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گل سید کو گرفتار کر کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم اندرون شہر اور مارکیٹ سمیت مختلف مقامات پر پیدل چل کر منشیات فروخت کرتا تھا۔ منشیات فروش گل سید کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس پی سٹی نے منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مستی گیٹ نجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات سے پاک شہر کے لیے پرعزم ہیں۔