لاہور(کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل اور رکشہ چور گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل 1چنگ چی رکشہ موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیاملزمان اندرون سٹی سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ملزمان مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتے تھیملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے گرفتار ملزمان میں سرغنہ خلیل اور ساتھی فاروق شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے مستی گیٹ پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں،