ثابت قدم اور مضبوط رہوں گا، جھکوں گا نہیں:اوگلوکی حامیوں سے مظاہروں کی اپیل
استنبول(یواین پی) استنبول میں میئر اکرم امام اوگلو کو جیل منتقل کیے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔دریں اثنا اکرم امام اوگلو نے ترکوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی گرفتاری کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کریں۔اپنے اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کرمنل مجسٹریٹ کورٹ کے فیصلے کو ملک کی جمہوریت پر داغ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہم مل کر اپنی جمہوریت سے اس داغ کو مٹا دیں گے۔