میئر استنبول کی گرفتاری کیخلاف تیسرے روز بھی مظاہرے جاری

 استنبول اور ازمیر میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 300 افراد کوگرفتارکرلیا گیا  
 استنبول(آئی این پی ) میئر استنبول اکرم اوگلو کی گرفتاری کے خلاف تر کیہ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہر وں کا سلسلہ تیسرے روز میں داخل ہوگیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکرم اوگلو کی گرفتاری کے خلاف تیسرے روز بھی ترکیے کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق استنبول اور ازمیر میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، ازمیر میں پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی، ربڑکی گولیاں اور پانی کی توپ چلا دی جبکہ 300سے زائد مظاہرین گرفتار کر لیے گئے۔دوسری جانب عدالتی دستاویز کے مطابق میئر استنبول نے بدعنوانی سمیت تمام الزامات مسترد کردئیے ۔ واضح رہے میئر استنبول کو بدھ کے دن مبینہ بدعنوانی اور دہشت گردی کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔