امریکہ میں وائٹ ہائوس کے باہر اور نیویارک سکوائرپر مظاہرے وریلی ، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ، مظاہرین کی نعرے بازی
ٹرمپ کے اقدامات سے امریکا نہ محفوظ ہوا نہ مضبوط اور نہ ہی سستا ،سابق امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کی وینزویلا پر حملے کی مذمت
واشنگٹن ، پیرس،ایتھنزروم (آئی این پی )وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا کو کنٹرول میں رکھنے کے بیان پر امریکہ سمیت مختلف ممالک میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ وائٹ ہائو س کے باہر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور نعرے لگانے کے ساتھ مظاہرین نے'وینزویلا کے خلاف جنگ نہیں' کے بینر بھی لہرائے ۔ادھر نیو یارک شہر کے ٹائمز اسکوائر میں مظاہرین نے ریلی نکالی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ پیرس میں بائیں بازو کے مظاہرین نے وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کی اور وینزویلا کے جھنڈے لہرائے۔وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے خلاف یونان کے دار الحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔روم میں اٹلی کے شہریوں کا وینزویلا میں امریکی آپریشن کے خلاف احتجاج اور ارجنٹینا اور کولمبیا میں بھی امریکی حملے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔واضح رہے کہ فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر مادورو کیخلاف کرمنل چارجز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے، انہیں قانون کے کٹہریمیں لایا جائیگا