ترکیہ کی عدالت نے میئر استنبول اکرام امام اوغلو کو جیل بھیج دیا

انقرہ (آئی این پی ) ترکیہ کی عدالت نے اتوار کے روز استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو مقدمے کی سماعت تک جیل بھیج دیا ۔ترکیہ کے سرکاری میڈیا اور دیگر نشریاتی اداروں کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کے اہم سیاسی حریف امام اوغلو کو جیل بھیجنے کا فیصلہ حزب اختلاف کی مرکزی جماعت، یورپی رہنمائوں اور ہزاروں مظاہرین کی جانب سے ان کے خلاف اقدامات کو سیاسی قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔عدالت نے کہا کہ اکرام امام اوغلو اور کم از کم 20 دیگر افراد کو بدعنوانی کی تحقیقات کے حصے کے طور پر جیل بھیجا گیا ہے۔