عدالت نے پی ٹی آئی رہنماسلمان اکرم راجہ کوگرفتار کرنے سے روک دیا

 اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں  پی ٹی آئی  رہنما سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماکی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،اے ٹی سی عدالت کے جج ابو الحسنات نے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی