اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کے کیسز عید کے بعد مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی سے بانی پی ٹی آئی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر کرنے کا کہا، جس پر انہوں نے کیس مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی۔واضح رہے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔