15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم کوگرفتار

 ملزم تین ماہ سے معصوم کم عمر لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا
والدین کی وفات کے بعد لڑکی اسی کے گھر رہائش پذیر تھی:ایس پی  بلال
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی سگیاں پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہو ئے15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم رشتے میں لڑکی کا تایا زاد بھائی لگتا ہے،والدین کی وفات کے بعد لڑکی اسی کے گھر رہائش پذیر تھی۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ ملزم تین ماہ سے معصوم کم عمر لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا،سگیاں پولیس کو اطلاع ملنے پر 50 سالہ ملزم رمضان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔