بشری بی بی کی7مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

اسلام آباد (آئی این پی )  اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 7 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔   انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ عدالت نے 7 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔