عمران 6 اور بشری ٰکیخلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی توسیع

 بشریٰ بی بی کی ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
 پی ٹی آئی وکیل مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوسکے ، سماعت 28 جنوری تک ملتوی 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی توسیع کردی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران وکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے اور بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی،جس کے باعث بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا،عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،وکیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 28 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔