وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی کابینہ کا اجلاس  آج  طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  آج د ن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔